تنظیم اتحاد امت آج ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ منائے گی

تنظیم اتحاد امت آج ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ منائے گی

  



لاہور(خبر نگار خصوصی) تنظیم اتحاد امت پاکستان آج جمعہ چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے طور پر منائے گی اور بھارتی مظالم کے خلاف خطبات جمعہ میں خطیب حضرات خطاب کریں گے ۔مرکزی تقریب سے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی خطاب کریں گے ۔جبکہ جن بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاان میں لاہور ،کراچی ،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور ،کوئٹہ ،مظفرآباد کشمیر اوردیگر شہر شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1