کانگو وائرس کا خطرہ،پارکس میں برڈ آور ی میں داخلے پر پابندی

کانگو وائرس کا خطرہ،پارکس میں برڈ آور ی میں داخلے پر پابندی

  



لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ وائلڈ لائف نے پارکس میں برڈ آوری میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ، جانوروں کے پنجروں سے دور رہنے کی ہدایات ۔کانگو وائرس ایک خطر ناک بیماری ہے جو عموما بھیڑ ، بکریوں اور کتوں میں پائی جاتی ہے ، اس بیماری میں چچڑ نامی کیڑا جانور کی کھال سے خون چوستا ہے۔یہ وائرس کی صورت میں جانوروں کے ساتھ انسانوں کے لیے بھی جان لیوا بیماری ہے۔ کانگو وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے مد نظر وائلڈ لائف انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ہے اور کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر شروع کر دی ہیں۔یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سائنسسز کی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ درانی کا کہنا ہے کہ جہاں کہی بھی جانور موجود ہوں وہیں اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔اس وائرس کے پھیلنے کی بڑی وجہ اس کے متعلق آگاہی میں کمی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی پر دوسروں شہروں سے لائے جانے والے جانور کانگو وائرس کے پھیلانے کی بڑی وجہ بن سکتے ہیں جس سے بچاؤ کے لیے قبل از وقت تدابیر اور اختیاط کی اشد ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...