بند روڈ پر ہسپتالوں کا جراثیمی فضلہ برآمد ہونے پر گودام سربمہر

بند روڈ پر ہسپتالوں کا جراثیمی فضلہ برآمد ہونے پر گودام سربمہر

  



لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات کی چھاپہ مار ٹیم نے چیئرمین ماحولیات چودھری شہباز اور ڈسٹرکٹ آفسیر ماحولیات انجم ریاض کی سربراہی میں امین پارک بند روڈ کے علاقے میں سعید خان ہاسپٹل ویسٹ گودام میں ہسپتالوں کا جراثیمی فضلہ پائے جانے پر گودام کو موقع پر سیل کردیا اور ماحولیاتی قانون کے تحت مزید کارروائی کے لیے کیس ارسال کردیا ۔اس موقع پر چوہدری شہباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ہسپتالوں سے یہ فضلہ تلفی کی بجائے گوداموں کو فروخت ہورہا ہے ان کی نشاندہی کرنے کے بعد ان کے خلافکارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو بھی اس عمل میں بھرپور ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1