یوسی 66میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے

یوسی 66میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے

  



لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )یوسی 66کے چیئرمین اویس چیمہ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤکے لیے آگاہی پمفلٹ شہریوں میں تقسیم کئے گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق چیئرمین اویس چیمہ کارپوریش کالونی پہنچے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدی منظور گجر ، مدثر گجر ، نعیم بھٹی ، شاہ نواز خان بوبی ، رانا زاہد ، محمد ندیم گوگا ، محمد سمیع ، ایاز چیمہ ، خالد چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایس چیمہ گھر گھر گئے اور لوگوں کو ڈینگی کے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں ڈینگی سے بچاو کے بارے میں پمفلٹ دیئے۔چیئرمین اویس چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں یوسی 66 کا ہر لیگی کارکن وزیراعلیٰ کا سپاہی اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...