انجمن تاجران ہال روڈکے زیر اہتمام جشن آزادی پر 100پونڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا

انجمن تاجران ہال روڈکے زیر اہتمام جشن آزادی پر 100پونڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈخدمت گروپ کے چیئرمین بابر محمود نے یوم آزادی کے موقع پر 100 پاؤنڈ کا کیک کاٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی پر نوجوانوں کو پاکستان بنانے کیلئے دی گئی قربانیوں بارے بتایا جائیگا اس موقع پر ریلی کا بھی اہتمام کیا جائیگا جس میں تاجروں کے علاوہ سکولز اور کالجوں کے طلبہ اور شہرویوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی ، ریلی ریگل چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پزیر ہو گی جہاں پر 100 پاؤنڈ کا ’’ آزادی کیک ‘‘ کاٹا جائیگاگزشتہ روز یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے خدمت گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بابر محمود نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بتانا ہو گا کہ ہمارے بڑوں نے یہ ملک کن مشکلات سے حاصل کیا تا کہ انکو معلوم ہو کہ پاکستان بنانے میں کتنے خاندانوں کو لہو بہا، اور وہ اس یوم آزادی کی قدر کریں ، انہوں نے کہا کہ آنیوالی نسلوں کو پاکستان کے حصول کیلئے مشکلات بارے معلوم ہو گا تو ہی وہ آزادی کی قدر کرینگے اور اس ملک کو بچانے کیلئے اقدامات کرینگے بابر محمود نے کہا کہ یوم آزادی کے دن کی تقریبات کا مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا سے کیا جائیگا۔