نادرا رپورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے مینڈیٹ کا پول کھول دیا،فرخ جاوید مون

نادرا رپورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے مینڈیٹ کا پول کھول دیا،فرخ جاوید مون

  



لاہور( پ ر)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ این اے 125سے متعلق نادراکی رپورٹ نے جعلی مینڈیٹ سے وزیرریلوے بننے والے خواجہ سعد رفیق کے مینڈیٹ کا پول کھول دیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ نادرا کی فرانزک رپورٹ نے ثابت کردیا ہے کہ 2013کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی اور(ن) لیگ نے اپنے ایمپائروں کیساتھ ملکرپی ٹی آئی کے مینڈیٹ پرڈاکہ مارا تھا ۔انہوں نے کہا کہ تین سال تک جمہوریت پرلیکچراورفلموں میں ولن کی طرح بڑی بڑھکیں مارنے والے خواجہ سعد رفیق کواب فوری طورپراپنی وزارت سے مستعفی ہونا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...