عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک دن بدن پیچھے جارہا ہے،میاں ایوب

عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک دن بدن پیچھے جارہا ہے،میاں ایوب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک آ گے جانے کے بجائے دن بدن پیچھے کی طرف جا رہا ہے غریب عوام سے حکمرانوں نے بنیادی سہولتیں چھین لی ہیں ۔

بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل نے عوام کو سخت پریشان کر رکھا ہے حکمرانوں کی نا اہلی کی سزا غریب عوام بھگتنے پر مجبور ہیں حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کی فکر ہے حکومت نے تین سالوں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ اس دوران حکمرانوں نے عوام کو صرف اور صرف تکالیف ہی دی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...