پانامہ لیکس کا منطقی انجام ملک و قوم کے مفاد میں ہے،عابد صدیقی

پانامہ لیکس کا منطقی انجام ملک و قوم کے مفاد میں ہے،عابد صدیقی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا منطقی انجام ملک و قوم دونوں کے مفاد میں ہے پوری قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی قوم کی مشکلات سے با خبر ہیں انہیں حل کرانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، حکومت مسائل حل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے یا پھر ان میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن )کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہوا پنجاب میں صرف اعلانات کئے جاتے ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...