مذہبی رواداری ، برداشت اور امن کافروغ مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے،جاوید ولیم
لاہور( کامرس رپورٹر)صدر فیسز پاکستان جاوید ولیم نے کہا ہے کہ معاشرے میں مذہبی رواداری ، برداشت اور امن کافروغ ہی مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے جس کے لیے سب کو اپنا اپنا کر دار ادا کر نا ہو گاان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فیسز پاکستان کے زیر اہتمام در روزہ ٹریننگ سیشن میں کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل مینجر احمر شہزاد، ڈسٹر کٹ مینجرمقصود فرانسس اور ٹرینر دلنواز خان سمیت صحافیوں، پروفیسرز اور طلباء کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ ٹریننگ روکشاپ کا مقصد میڈیا کے نمائندوں کی استعداد کابڑھانے سمیت معاشرے میں مذہبی رواداری و برداشت ، مختلف تضاد کی روک تھام ، مشکلات کی تیاری اور امن کو فروغ دینے کے حوالے سے میڈیا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ ٹریننگ ورکشاپ میں آئے ہوئے مندوبین نے اپنے تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے کئی ایک اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ فیسز پاکستان کے صدر جاوید ولیم نے اپنے اختتامی خطاب میں ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے کہا کہ فیسز پاکستان ٹریننگ روکشاپ کا سلسلہ پاکستان کے دوسرے شہروں کے علاوہ یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبا ء و طالبات کا شعور اجاگر کرنے کے لیے سیشنز کیے جائیں گے۔