14اگست یوم افتخار اوریوم تجدیدعہد ہے،چودھری الطاف شاہد
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ 14اگست یوم افتخار اوریوم تجدیدعہد ہے۔ہمارے نوجوان ہمارامستقبل ہیں ،انہیں تحریک قیام پاکستان کے سرخیل رہنماؤں کی تاریخی جہدوجہد اورقابل قدرقربانیوں سے آگاہ کرناہوگا ۔پاکستان دنیا کاانتہائی خوبصورت ملک ہے،یہ کشت وخون کیلئے نہیں بنایا گیا۔قائداعظم ؒ کا سیاسی وجمہوری فلسفہ ہماری تحریک استحکام پاکستان کیلئے روشنی کاکام کرے گا۔ پاک سرزمین پارٹی نے اپنے قیام کے بعد پہلے یوم آزادی کو انتہائی شایان شان انداز سے منانے کااہتمام کیا ہے۔
وہ یوم آزادی کے جشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ مادروطن ہماری محبت اورعقیدت کامرکز ہے۔ دنیا بھر میں ہماری شناخت اور عزت بلاشبہ ملک عزیز پاکستان کے دم سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت ریاست کی مضبوطی ،تعمیروترقی اورعام آدمی کی خوشحالی کیلئے میدان سیاست میں اتری ہے ۔مصطفی کمال ،انیس قائم خانی اوررضاہارون افکارقائدؒ کے علمبردار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ریاست کے ساتھ سیاست کرنیوالے عناصر کومستردکردیں۔ بابائے قوم محمدعلی جناح ؒ نے پاکستانیوں کواتحادویکجہتی اورنظم ونسق کادرس دیا۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال ،انیس قائم خانی اوررضاہارون وفاق کی مضبوطی کے خواہاں اوراس کیلئے کوشاں ہیں ،ہمارا ملک نفاق کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔استحکام پاکستان کیلئے صوبوں کے مابین یکجہتی جبکہ صوبوں اوروفاق کے درمیان اعتماد کی فضاانتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کودرپیش اندرونی وبیرونی خطرات کامتحد ہوکرمقابلہ کرنا ہوگا۔