اقتصادی راہداری کا باب کھلنے سے ملک ترقی کرے گا،حاجی اکرم

اقتصادی راہداری کا باب کھلنے سے ملک ترقی کرے گا،حاجی اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)لاہور چیمبر آف کامرس آزاد گروپ کے نائب صدر حاجی محمداکرم نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا باب کھلنے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر دن رات کام کروا رہی ہے ، پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

اور بیرون ممالک سے لوگ پاکستان میں روزگارکی تلاش میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ چین پاکستان میں انرجی بحران کا خاتمہ کرنے کیلئے بھی بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے ملک میں انڈسٹری بحال ہو گی اور بیرون ممالک سے آنے والے سرمایہ کار بنگلہ دیش کی بجائے پاکستان میں انڈسٹری لگانے کو ترجیح دینگے کیونکہ اقتصادی راہ داری سے سرمایہ کاروں کی لاگت میں کمی ہوگی ۔