مسلم لیگ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کی جدوجہد کررہی ہے، میاں طاہر صدیق

مسلم لیگ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کی جدوجہد کررہی ہے، میاں طاہر صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی حقیقی وارث جماعت ہے ہم یوم آزادی کے حوالے سے پورا سال تاریخی ہیرو ز ،تحریک پاکستان و تکمیل پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیاں قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال ،فاطمہ جناح، اور دیگر قومی شخصیات کی خدمات اور ان کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچا تے رہتے ہیں اور اس سلسلہ میں ہر پلیٹ فارم کو استعمال میں بھی لا نے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوں نے مسلم لیگ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کی جدوجہد کررہی ہے اور ہم اس جدوجہد کو قائد کا پاکستان بنانے تک جاری رکھیں گے۔