حکمرانوں کو پانامہ پر راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،ولید اقبال

حکمرانوں کو پانامہ پر راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،ولید اقبال

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا یوم حساب قریب آگیا ہے ،پانامہ لیکس سے حکمرانوں کوراہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے کرپشن اور دھاندلی (ن)لیگ کی پہچان بن چکے ہیں، تحریک احتساب حکمرانوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،پوری قوم ان جھوٹے اور مفاد پرست حکمرانوں کے خلاف صاف اور شفاف احتساب چاہتی ہے ۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے پی پی 154 کے رہنما ؤں نعیم الحق ، حضرات خان ، ارمغان صادق ، راشد قادری ، عارف محمودککو ، رانا ثناور ، ارشد خان،شیخ تصور ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ (ن)لیگ کی چوتھی وکٹ گرنے والی ہے اور خواجہ سعدرفیق کی ریل پٹری سے اتر نے والی ہے ،نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا دھاندلی کے خلاف مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...