عطائی ڈاکٹر گرفتار ہونے پر المدد ویلفیئر ہسپتال سربمہر ، زائد المعیاد ادویات برآمد

عطائی ڈاکٹر گرفتار ہونے پر المدد ویلفیئر ہسپتال سربمہر ، زائد المعیاد ...

  



لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چو پڑا کی سربراہی میں فتح گڑھ میں واقع المدد ویلفےئر ہسپتال پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ ہسپتال کو مقصود نامی عطائی ڈاکٹر چلا رہا تھا اور آپریشن تھیٹر میں صفائی ستھرائی کے انتہائی نا قص انتظامات تھے ۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے المدد ویلفےئر ہسپتال سے سرجری کے آلات اور جان بچانے والی زائد المعیاد ادویات برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لیں اور ہسپتال کو سیل کر دیا جبکہ عطا ئی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر زبھی ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...