پنجاب حکومت نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی،یاسر گیلانی

پنجاب حکومت نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی،یاسر گیلانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام بدحالی کا شکار ہیں ان کی عزت‘ جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں پنجاب حکومت نے بیڈ گورننس کی بد ترین مثال قائم کر دی ہے بچوں کے اغوا ء کی وارداتوں نے پنجاب کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوں انہوں نے کہا کہ حکمران بلند و بالا عمارتوں ‘ چوڑی سڑکوں‘ شاپنگ مال کو تعمیر کرکے سمجھتے ہیں کہ صوبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدنیت حکمران پنجاب میں امن وامان بحال نہیں کرسکے، انتخابی مہم کے دوران کئے گئے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں، ملک میں جنگ کی سی کیفیت ہونے کے سبب مزدوروں کے گھروں میں کئی کئی روزتک چولہا تک نہیں جلتا جبکہ پنجاب حکومت ناکام سکیمیں متعارف کروا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...