پنجاب کے وزیر اعلیٰ سرکاری رہائشگاہیں عوامی مفاد کے منصوبوں کیلئے استعمال کریں،سعدیہ سہیل

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سرکاری رہائشگاہیں عوامی مفاد کے منصوبوں کیلئے استعمال ...

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب وزراء اعلیٰ بھی اپنی عالیشان رہائش گاہوں کو ترک کر کے انہیں عوامی مفاد کے منصوبوں کے لئے استعمال کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں اصلاحات انقلابی تبدیلیوں کا سہرا عمران خان نے اپنے سر سجانے کی بجائے اپنی ٹیم کا کارنامہ قرار دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

اعلیٰ عہدوں پر مامور افراد کے اختیارات میں کمی، ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم، صوابدیدی فنڈز دینے سے متعلق اختیارات پر پابندی، میرٹ پر تقرریوں کی ترویج اور حوصلہ افزائی، تعلیم کے لیے اضافی فنڈز، مدرسہ جاتی تعلیم کی جدید اور مروجہ طریقہ تعلیم سے ہم آہنگی، تمام سرکاری محکموں سے سیاست کا خاتمہ تحریک انصاف کے اعلیٰ اقدامات ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1