یوسی158میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر دم لوں گا،میاں شبیر حسین

یوسی158میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر دم لوں گا،میاں شبیر حسین

  



لاہور (خبر نگار) یونین کونسل158 کے چیئرمین میاں شبیر حسین نے کہا ہے کہ اپنی یونین کونسل کے حلقہ میں رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغر اور یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ خرم روحیل اصغر کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر دم لوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل کے علاقہ کھل والی گلی، محلہ حسین پورہ اور محلہ نبی نگر غازی آباد کا ہفتہ وار دورہ کرنے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ان کے وائس چیئرمین یو سی158 میاں بابر محمود، طارق بھٹی، قاری دوست محمد سیالوی، محمد نسیم قریشی، محمد حفیظ بھٹی، عدنان بھٹی، چودھری عبدالشکور کمبوہ، ملک عبدالرشید، کونسلر چودھری محمد الیاس، جنرل کونسلر عدیل احمد اور جنرل کونسلر قاری سلامتی علی سمیت چاچا قاسم، شیخ عمران اشفاق، جاوید شیخ علاقہ کے متعدد معززین بھی موجود تھے۔ میاں شبیر حسین نے کہا کہ شیخ روحیل اصغر کی خصوصی ہدایت پر کھال والی گلی میں سیوریج لائن بچھانے کے ساتھ ساتھ اس گلی کو پی سی سی کروا دیا گیا ہے۔ اس طرح محلہ حسین پورہ کی چار گلیوں میں گلی نمبر46،47 اور لنک گلیوں میں گولہ تار ڈلوا دی گئی ہے، جبکہ نادرا کی گاڑی گزشتہ چار روز سے علاقہ کے مکینوں کے کارڈ بنانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یونین کونسل158 میں جنم پرچی فری بنانے کے بعد الحاج شیخ روحیل اصغر کے حکم پر اب یونین کونسل نمبر159میں بھی جنم پرچی فری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اب یونین کونسل159 کے بعد یونین کونسل158 میں بھی شہریوں کو جنم پرچی فری حاصل ہو سکے گی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں بجلی کے5ٹرانسفارمر لگوائے گئے ہیں ،جبکہ یونین کونسل159 میں جمعتہ المبارک کے روز تمام مساجد کے سامنے سے اور مساجد والی گلیوں میں دوپہر12بجے کے بعد دوبارہ صفائی کروائی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1