پنجاب میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،عرفان دولتانہ

پنجاب میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سکول جانے کی عمر کو پہنچنے والے ہر بچے کو سکول میں لانا ہے۔ پنجاب حکومت کے تعلیمی پروگراموں سے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کی تربیت کا پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اساتذہ کی تربیت کیلئے جامع میکانزم بنانے کی ضرورت ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کو آگے بڑھایا جائے۔ اساتذہ کی تربیت کیلئے دیگر ممالک کے ماڈلز کا جائزہ بھی لیا جائے۔ اساتذہ کی معیاری تربیت ایسی سرمایہ کاری ہے جو ہماری آئندہ نسلوں کو سنوار دے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات اور ٹھوس حکمت عملی کے باعث صوبے میں تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے۔ اجلاس میں معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم علموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم سے انہیں ریسرچ اور جدید معلومات حاصل کرنے کی سہولت میں آسانی ہوئی ہے