حکومت نے بے حسی کے سابق ریکارڈ توڑ دیے،اعجا ز چودھری

حکومت نے بے حسی کے سابق ریکارڈ توڑ دیے،اعجا ز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ(ن) لیگ کا ریکارڈ ہے کہ وہ کرپشن کی بانی جماعت ہے (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے موجودہ حکومت نے نا اہلی اور بے حسی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں حکومت دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہو چکی ہے حکومت اور انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آ رہی ہے صوبے بھر میں گروہ کے گروہ چھوٹے بچوں کو اغواء کرنے میں لگے ہوئے ہیں حکومت اور پولیس نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہے ایاز صادق کو شرم آنی چاہیے بیان دیتے وقت کہ بچوں کے اغواء کے واقعات کوئی بڑا مسئلہ نہیں ، ایاز صادق غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ، غریب عوام کا مذاق اڑانا (ن) لیگ کے درباریوں کا وطیرہ بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف ، انصاف کی فراہمی اور انکے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح فیل ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں کانگو وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت عملی طور پر اقدامات اٹھائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...