ون ویلنگ کا جان لیوا کھیل جاری ، درجن سے زائد گرفتار ، کسی پولیس افسر کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی

ون ویلنگ کا جان لیوا کھیل جاری ، درجن سے زائد گرفتار ، کسی پولیس افسر کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صو با ئی دا ر الحکومت میں ون ویلنگ کے خطر نا ک اور جا ن لیواکھیل جا ر ی ہے ۔پو لیس نے ون ویلنگ کے خلاف جا ر ی مہم کے دوران چند روز میں در جن سے زائدن ویلرز کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانو ں میں کے مقدمات درج کر لئے ۔واضح ر ہے کہ وزیر اعلی ٰ پنجا ب نے پو لیس کی جا نب سے اس خطر نا ک کھیل کو نہ رو کنے کی شکایات پر گزشتہ ما ہ نو ٹس لیا تھا ۔ انہو ں نے ون ویلنگ کو رو کنے کی غرض سے حکم د یا ہے کہ جس علاقے میں اس جا ن لیوا کھیل سے موت واقع ہوئی اس علاقے کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو معطل کردیا جا ئے گا ،اس کے باوجود بھی کوئی کا رروا ئی نہیں ہو سکی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق کیپٹل سٹی پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود شہر میں ون ویلنگ نہ رو ک سکی، شہر کی اہم سڑکوں پر ون ویلر ریسنگ کے مقابلے اور ویلنگ کے مختلف کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویلروں کے مقابلے بھی ہوتے ہیں اور ان پر لاکھوں روپے کا جوا لگایا جاتا ہے تاہم پولیس کی جانب سے ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی ۔واضح ر ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجا ب نے ون ویلنگ کانو ٹس لیتے ہو ئے آئی جی پنجا ب کو خصو صی ہدا یت کی کہ جس علاقے میں ون ویلنگ ہو ئی اس علاقے کے ایس ایچ او اور ڈ ی ایس پی کے خلا ف سخت کا رروا ئی کی جا ئے لیکن کسی پو لیس افسر کے خلا ف کو ئی کا رروا ئی نہیں کی گئی ۔ اس حوالے سے پو لیس حکام کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کے خلا ف کا رروا ئی جا ر ی ہے، چند روز میں شہر میں مختلف مقاما ت سے ون ویلنگ کرتے ہو ئے در جن سے زائد نوجوان کو گرفتا ر کر کے ان کے خلا ف کا رروا ئی کی گئی ہے ، دوروز قبل مسلم ٹاؤن سے ون ویلنگ کے الزا م میں پو لیس نے دانیال ، وقاص، شہر یار ،اقبال ، ثقلین ، رضا ،آفتاب اور عادل وغیرہ کو گرفتا ر کیا ہے ۔اس حوالے سے شہریو ں نے "پا کستا ن "کو بتا یا کہ پو لیس کم عمر لڑ کو ں کو پکڑ کر حوالا ت میں بند کر د یتی ہے جبکہ ون ویلر ز پو لیس کو چکمہ د ے کر فرا ر ہو جا تے ہیں ، ون ویلرز خونی کھیل کے علاوہ فیملیز کو بھی تنگ کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -