پولیس فورس کے دامن میں سب سے قیمتی سرمایہ شہدا کی قربانیوں ہیں ، مرزا فاران بیگ

پولیس فورس کے دامن میں سب سے قیمتی سرمایہ شہدا کی قربانیوں ہیں ، مرزا فاران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے زونل ہیڈ کوار ٹر لاہور میں یو م شہدا منا یا گیااور دعا ئیہ تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر شمعیں روشن کرنے کے علاوہ قومی شاہراہ پر نمایاں جگہوں پر بینرز لگائے گئے۔ یوم شہداء کے موقع پرڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی، شہداء کے لو احقین اور موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسران بھی موجود تھے۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شہید وں کی قربانی ایک مینارہِ نور کی حیثیت رکھتی ہے ، پولیس فورس کے دامن میں سب سے قیمتی سرمایہ شہدا کی قربانیاں ہیں۔ شہدا ء معاشروں کو زندگی بخشتے ہیں اور ادارے انہی قربانیوں سے زندہ رہتے ہیں۔دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے شہادت کے عظیم ترین رتبے پر فائز ہوتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا دنیا کے ہر جاندار نے مو ت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن شہداء کا گر وہ کا ئنات کے اصولوں سے بالاتر ہے، شہید مر نہیں سکتے وہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے ۔ مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے شہداء بہادر ، دلیر اور صحیح معنوں میں پیشہ ور پولیس آفیسرتھے جنہوں نے اپنی ڈیوٹی اور فرائض کو اپنی جان سے بھی زیاد ہ اہم سمجھتے ہوئے اپنی جان جانِ آفریں کے حوالے کر دی ۔ ایس ایس پی موٹر وے مسرور عالم کلاچی نے اس موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔اس مو قع پر شہداء کے ورثا میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ اس سے پہلے ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے گا ئیڈنس سنٹر لاہور میںیادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

علاقائی -