سمن آباد ، لاپتہ ہونے والے 13سالہ امان قمر کا سراغ نہ مل سکا

سمن آباد ، لاپتہ ہونے والے 13سالہ امان قمر کا سراغ نہ مل سکا

  



لاہور(وقائع نگار )سمن آباد کے علاقے سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے 13سالہ امان قمر کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق تین روزہ قبل گھر سے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے جانے والے تیرہ سالہ امان قمر کی گمشدگی معمہ بن گئی۔ امان قمر دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے گیا اور لوٹ کر نہ آیا۔بچے نے والدین سے دو بار رابطہ بھی کیا ، امان قمر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ امان قمر کی اپنی بہن سے بات ہوئی۔امان قمر نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہے اگر چاہتے ہوکہ زندہ رہوں تو بار بار فون مت کرو۔امان قمر کی گمشدگی کی ایف آئی آر سمن آباد پولیس سٹیشن میں درج ہے۔ امان قمر کے گھر والوں کو خدشہ ہے کہ بچے کو اغوا کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...