پنجاب ایمرجنسی سروس کے 6رکنی وفدنے سکاٹ لینڈسے تربیت مکمل کر لی

پنجاب ایمرجنسی سروس کے 6رکنی وفدنے سکاٹ لینڈسے تربیت مکمل کر لی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس کے 6رکنی وفدنے سکاٹ لینڈ برطانیہ سے اورنج میٹرو لائنزکی ایمرجنسی اینڈڈزاسٹر تربیت مکمل کر لی، اس تربیت سے ریسکیو1122 اور نج میٹرو لائنزپر رونما ہونے والے حادثات و سانحات سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پرریسکیو1122کی ٹیم کو ٹریننگ کیلئے سکاٹ لینڈ برطانیہ بھیجاگیا، یہ انٹر نیشنل ٹریننگ حنظلہ ملک ممبر سکاٹش پارلیمنٹ کے تعاون سے ممکن ہوئی۔سربراہ وفد ڈاکٹر احمد رضا(تمغہ امتیاز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرلاہور نے ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیا اورتمام ہیڈ کوارٹرزٹیم کو سکاٹش فائر سروس گلاسگو،سکاٹ لینڈ میں 10دن کی میٹروٹرین حادثات اور سانحات کی اکیڈمک، پریکٹیکل اور فرضی مشقوں کے ذریعے تربیت پر بر یفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریسکیو1122 کی ٹیم میں شامل شاہد وحید قمر، محمد اعظم ، نعیم الرحمن ، امجد خان اور جہانگیر نے فیلڈوزٹ کے حوالے سے سکاٹش پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایمبو لینس سسٹم کا دورہ بھی کیا۔ مزیدبرآں ٹیم نے زیر زمین ساخت اور سرنگوں میں آپریشن، انسیڈنٹ کمانڈ کنسیڈیریشن ، خطرات کی تشخیص، خصوصی آلات کی تربیت، بڑے حادثہ/سانحہ سے نبرد آزما ہونے کی موثر منصوبہ بندی ، زیر زمین اسٹیشنز کے دورے، ٹریفک حادثات کو روکنے کی منصوبہ بندی اور پیرا میڈیکل پروگرام کے متعلق تربیت حاصل کی۔ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ٹیم کو اورنج میٹرو لائنزکی ایمرجنسی اینڈڈزاسٹر تربیت کی کامیاب تکمیل پرمبارکباددی ۔

اورانہوں نے ہدایت کی کہ ماسٹرٹرینرزجلدازجلدتمام ریسکیورز کی جدید ٹریننگ کیلئے جامع تربیتی کورس ترتیب دیں۔

مزید : علاقائی