اسلام پورہ ، اغواء کار خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاگیا

اسلام پورہ ، اغواء کار خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاگیا

  



نگار ) اسلام پورہ کے علاقے میں شہریوں نے اغواء کار خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق فضل پارک میں 12سالہ ایمان ٹیوشن پڑھ کر گھر جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم خاتون اس کا پیچھا کرنے لگی اور گھر کے قریب اسے کلوروفارم سنگھانے لگی تو محلے دار بابا علیم نے اسے دیکھ لیا۔مبینہ اغوا کار کو پکڑ لیا ، شور سن کر دیگر لوگ بھی اکٹھے ہوگئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے مبینہ اغوا کار خاتون سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...