لیاقت آباد، مبینہ اغواکار پکڑے جانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا

لیاقت آباد، مبینہ اغواکار پکڑے جانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) لیاقت آباد میں مبینہ اغواکار پکڑے جانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ پسند کی شادی کرنے پرپیش آیا۔ذرائع کے مطابق بچوں کے اغواکی لہرمیں ذاتی دشمنیاں نمٹانے کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے اس کی ایک مثال لاہورکے علاقے لیاقت آباد میں نظر آئی جب پسند کی شادی کرنے پرنالاں لڑکی کے گھروالوں نے لڑکے کے گھرپردھاوا بول دیا ۔ بات ہاتھاپائی تک جاپہنچی، لڑکے کے گھروالوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے پولیس کو گھرمیں اغواکاروں کے گھسنے کی اطلاع دیدی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دوافرادکوحراست میں لیکر تھانے میں منتقل کردیا۔بعد ازاں لڑکے والوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اورتوڑپھوڑکرتے ہوئے لڑکی والوں کی گاڑی بھی تباہ کردی۔ پولیس نے اس حوالے سے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -