پنجاب پولیس میں افسروں کی سنیارٹی اور پروموشن کیلئے بورڈز کے انعقاد کا سلسلہ جاری

پنجاب پولیس میں افسروں کی سنیارٹی اور پروموشن کیلئے بورڈز کے انعقاد کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپورٹر ) سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سے اب تک پنجاب پولیس میں اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے مطابق افسروں کی سنیارٹی کو ری فکس کرنے اور پروموشن کے لئے بورڈز کے انعقاد کا سلسلہ صوبے بھر میں جاری ہے۔اس سلسلے میںآئی جی پنجاب کے حکم کے تحت اب تک صوبے بھر میں منعقد کیے جانے والے پروموشنز بورڈز کے ذریعے 419کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔
جبکہ 233 ہیڈ کانسٹیبلزکو اسسٹنٹ سب انسپکٹر(ASI)اور 72اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر پروموٹ کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -