پنجاب ؛ 602ٹریفک حاد ثات میں 9افراد جاں بحق ، 482شدید زخمی ہو گئے

پنجاب ؛ 602ٹریفک حاد ثات میں 9افراد جاں بحق ، 482شدید زخمی ہو گئے

  



  لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز602ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 482افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 253 ڈرائیورز10کم عمرڈرائیور، 342 مسافر اور 100 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 118 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 125 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 55 حادثات میں 67 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ30 حادثات میں 32متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل705متاثرین میں 575 مرد اور130خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 509موٹر سائیکل، 89 آٹو رکشے،69موٹر کاریں، 35مسافربسیں،15ٹرک اور 51 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...