مناواں ؛ دکیتی کے 35مقدمات میں مطلوب 25سالہ نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد

مناواں ؛ دکیتی کے 35مقدمات میں مطلوب 25سالہ نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد

  



 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) منا واں کے علاقہ میں25سا لہ نوجوان کی تشد د زدہ گو لیاں لگی لا ش بر آمد، پو لیس نے لاش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے نا معلوم افرا د کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق ہلا ک ہونے والا ڈاکو تھا اور پولیس کو ڈکیتی کے 35مقدمات میں مطلوب تھا۔ تفصیلا ت کے مطا بق گلبرگ کے ر ہا ئشی 25سا لہ عثما ن عرف با با کی گزشتہ روز مناواں میں گلشن کالونی کے علاقے سے تشد د زد ہ تین گولیاں لگی لا ش بر آمد ہو ئی ہے ۔پو لیس کے مطا بق مناواں کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سنیٹر کی دیوار کے قریب جواں سال شخص کی لاش دیکھ کر شہریوں نے ڈیوٹی پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی جن کے ذریعے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور فرانزک اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کی تلاشی لی تو اسکی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو گلبرگ کا رہائشی تھا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کردیا ہے۔ ایس ایچ او مناواں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونا والا ڈکیت ہے ہمیں شبہ ہے کہ اسکے ساتھیوں نے ہی اس کے سر میں تین گولیاں مار کر قتل کردیا ہے ۔ ایس ایچ او نے کہا کہ ورثا تھانے پہنچ گئے ہیں ،انکی طرف سے جو بھی درخواست موصول ہو گی اسکے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ عثما ن عرف با با ڈ کیتی چور ی کی واردتو ں میں کئی تھا نو ں کو مطلو ب تھااور چند روز قبل جیل ڈ کیتی کے جر م میں سزا بھی کا ٹ کر آیا تھا اور محنت مزدور ی کر رہا تھا ۔

مزید : علاقائی


loading...