صدیق ٹریڈ سنٹر کے قریب ٹریول ایجنسی کے دفتر میں آتشزدگی،لاکھوں؂ کا سامان جل گیا

صدیق ٹریڈ سنٹر کے قریب ٹریول ایجنسی کے دفتر میں آتشزدگی،لاکھوں؂ کا سامان جل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) صدیق ٹریڈ سنٹر کے قریب واقع اوسس ٹریول ایجنسی کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں واقع اوسس ٹریول ایجنسی میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی وجہ سے دفتر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایاہم آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -