صوبائی دارالحکومت،لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت،لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ...

  



 لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کردیا-ذرائع کے مطابق ریس کورس کی حدود مال روڈ انڈر پاس کے قریب دوڈاکوؤں نے نوید شہزاد کو روک کر ہزاروں روپے نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی جبکہ مزاحمت پر اسے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا ۔ نواب ٹاؤن کے رہائشی فرقان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے تین ڈاکو 9لاکھ،سٹی رائیونڈ میں حنیف کے گھرسے تین ڈاکو ساڑھے سات لاکھ اور نشتر کالونی کے رہائشی صدیق کے گھر سے چار ڈاکو ایک لاکھ نقدی اور موٹرسائیکل لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ ٹاؤن میں کامران سے 70ہزار،ڈیفنس بی میں رانا عمران سے 65ہزار اور لوئرمال میں عثمان اور اسکے دوستوں سے 50ہزارکی نقدی اور موبائل چھین لیا۔علاوہ ازیں کا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار ،قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان ،مزنگ میں ذوہیب ،شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد ،اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد ،ٹاؤن شپ میں اعجاز ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، شاد مان میں حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں -

مزید : علاقائی


loading...