آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کی واپسی کیلئے نیپال کا راستہ بند

آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کی واپسی کیلئے نیپال کا راستہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) بھارت نے آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کی واپسی کے لیے نیپال راستہ کو قانونی جواز فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے مقبوضہ کشمیر کی محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت کو بھارتی حکومت نے ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر گئے ہوئے نوجوانوں کی واپسی کے لئے نیپال راستہ کو اختیار کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ میں کانگریس ایم پی رینوکا چودھری کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کو واپسی کے لئے براستہ نیپال محفوظ راہداری فراہم کئے جانے اور اس کی معیاد کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنسراج گنگا رام نے بتایا کہ فی الحال بھارت نے ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ بر سراقتدار پی ڈی پی نے چند ہفتے قبل دعوی کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے اس کی نیپا ل کو محفوظ راہ داری قرار دینے کے مطالبہ منظور کر لیا ہے ۔2جون 2016کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مل کر اعتماد سازی کے تازہ اقدامات کی بحالی کے تحت یہ مطالبہ کیا تھا۔اس بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ سرحد پار ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے جانے والے نوجوانوں کی باز آبادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں جو واپس آکر عام زندگی گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
بیان کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے محبوبہ مفتی کو یقین دلایا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیری نوجوانوں کی براستہ نیپال واپسی کے لئے مطلوبہ طریقہ کار طے کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -