داعش مہاجرین کو منظم طریقے سے یورپ تو نہیں بھیج رہی؟اٹلی

داعش مہاجرین کو منظم طریقے سے یورپ تو نہیں بھیج رہی؟اٹلی

  



روم(این این آئی)اطالوی وزیر انصاف نے کہاہے کہ ان کی حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں شام، عراق اور لیبیا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش منظم طریقے سے تارکین وطن کو بحیرہ روم کے راستوں سے یورپ کی طرف تو نہیں بھیج رہی؟مقامی میڈیا کے مطابق اطالوی وزیر انصاف آندریا اورلانڈو نے ملکی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کو بتایاکہ دستیاب معلومات کی روشنی میں اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ تارکین وطن کو منظم طریقے سے اٹلی کی جانب بھیجنے میں داعش سے منسلک افراد کا کردار کتنا ہے؟انہوں نے تارکین وطن سے متعلق اطالوی پارلیمانی کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ اس ضمن میں کی جانے والی تحقیقات کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے ہم جو خطرات مول لے رہے ہیں وہ انتہائی زیادہ ہیں۔

اطالوی وزیر انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بارے میں بھی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کہ عسکریت پسند شاید ان فیصلوں پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تارکین وطن کو اٹلی میں کن علاقوں میں رکھا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...