آؤٹ آف ٹرن پروموشن والے فسران نے چھٹیاں لیناشروع کردیں

آؤٹ آف ٹرن پروموشن والے فسران نے چھٹیاں لیناشروع کردیں

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور راجہ بشارت محمود کے بطور ایس پی سی آئی اے لاہور چارج لینے کے بعد سابق ایس پی سی آئی اے کی ٹیم کے افسران نے چھٹیاں لینا شروع کر دی ہیں ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر ڈویژن انور سعید کنگرہ نے 5اگست اور 6اگست کی چھٹیاں منظور کروا لی ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آؤٹ آف ٹرن پرموشن کی زد میں آکر انسپکٹر سے سب انسپکٹر اورکانسٹیبل رینک پر آنے والے متعدد سی آئی اے کے اہلکاروں نے بھی چھٹیاں لینا شروع کر دی ہیں مگر انویسٹی گیشن ونگ کے افسران نے ان کو چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا ہے اور فوری طور پر نئے عہدوں پر ڈیوٹی چارج لینے کا حکم دیا ہے مگر تاحال کسی بھی افسر یا ملازم نے نئے عہدے پر چارج نہیں لیا ۔

مزید : علاقائی