نالہ ایک کے کنارے دیوار اوراسکیپ چینل بنانے کافیصلہ

نالہ ایک کے کنارے دیوار اوراسکیپ چینل بنانے کافیصلہ

  



لاہور( خبر نگار خصوصی)حکومت پنجاب نے گزشتہ دنوں سیالکوٹ شہر سے گزرنے والے ’’نالہ ایک ‘‘ میں طغیانی کے باعث نالے کے دائیں کنارے کی آبادیوں کے ڈوب جانے کے واقعہ کی وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے پر فیصلہ کیا ہے کہ نالہ ایک کی دائیں کنارے پر کنکریٹ کی حفاظتی دیوار اور اسکیپ چینل تعمیر کیا جائے گا تا کہ مستقبل میں موسلا دھار بارشوں سے نالہ ایک میں سیلابی صورتحال پیدا نہ ہو۔یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ لاہور میں سیالکوٹ کے شہریوں کو سیلاب سے بچانے کی حکمت عملی کے بارے میں ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران کیا گیا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے کانفرنس کی صدارت کی ،سیکرٹری بلدیات پنجاب محمد اسلم کمبوہ ،سیکرٹری ہاؤسنگ خرم آغا،سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم ،سیکرٹری آئی اینڈ سی فراست اقبال ،ممبر وزیر اعلی انسپکشن ٹیم اکبر علی اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے جبکہ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف ویڈیو لنک پر موجود رہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے سیالکوٹ کے نالہ ایک کی گزر گاہ کو غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تجاوزات سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا او رکہا کہ سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ آبپاشی ،ریونیو اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر نالہ ایک سیالکوٹ کے دائیں کنارے پرایسی تعمیرات اور عمارتوں کو منہمدم کرنے کی کارروائی عمل میں لائے جن کے باعث بارشوں کے موسم میں نالہ ایک میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ درپیش ہوتی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...