ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے منگلا ڈیم پر آزمائشی مشق

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے منگلا ڈیم پر آزمائشی مشق

  



لاہور(اپنے خبر نگار سے)پنجاب حکومت کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے منگلا ڈیم پر پانی کی مینجمنٹ کے حوالے سے آزمائشی مشق کی گئی جس میں محکمہ آبپاشی پنجاب ، ارسا، واپڈا ، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کے علاوہ جہلم کی ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی(پیڈا) کے ڈپٹی جنرل مینجرافضل انجم طور کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران خلیج بنگال سے اٹھنے والی ہواؤں کے دباؤ کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لئے منگلا ڈیم پر آزمائشی مشق کی گئی۔اس موقع پر تمام محکمہ جات کے نمائندگان کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں بریفینگ دی گئی تا کہ ہنگامی صورت حال کے دوران متعلقہ محکمے ایک دوسرے کو بھرپور تعاون فراہم کر سکیں۔ ڈپٹی جنرل مینجر پیڈا کے مطابق موک ایکسر سائیزکا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران عوام جان و مال کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

آزمائشی مشق

مزید : علاقائی


loading...