سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق کا بھارتی مظالم کے خلاف سری نگر میں علامتی احتجاجی دھرنا

سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق کا بھارتی مظالم کے خلاف سری نگر میں ...

  



سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق نے علامتی طور پر احتجاجی دھرنادیا۔سید علی گیلانی بعد نماز ظہر اپنی رہائش گاہ کے باہر آگئے اور اپنے ورکروں کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھ گئے۔پر امن احتجاجی دھرنے کے دوران انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں فورسز کی طرف سے ہورہی زیادتیوں کے نعرے درج تھے۔اس موقعہ پر انہوں نے نعرے بھی لگائے۔گیلانی کے ہمراہ ورکروں نے کافی دیر تک دھرنا دیا اور پھر پر امن طور پر منتشر ہوئے۔تاہم اس موقعہ پر پہلے سے انکی رہائش گاہ پر موجود پولیس نے گیلانی کی رہائش گاہ کی جانب راستے کو سیل کیا تھا۔ادھرمیرواعظ عمر فاروق اپنی رہائشگاہ نگین کے سامنے سڑک پر بعد نماز ظہرعلامتی طور پر اپنے بعض کارکنوں اور مقامی لوگوں کے ہمراہ پرامن احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ میرواعظ اور دھرنے میں موجود لوگوں نے مختلف بینر اٹھارکھے تھے جن میں ، Stop Killing Kashmiris، Stop State Terrorism، وغیرہ نعرے درج تھے ۔

اس موقعے پر موجود میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرواعظ نے کہاکہ اس پرامن دھرنے کا بنیادی مقصد کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ، بے گناہوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کو متوجہ کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و تشدد کے تمام ریکاڑ توڑ دئے گئے ہیں اور عوام کو پرامن طور پر احتجاج کا بھی موقعہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر