عوامی تحریک کی 6 اگست کے احتجاج کے حوالے سے تیاری مکمل

عوامی تحریک کی 6 اگست کے احتجاج کے حوالے سے تیاری مکمل

  



لاہور( خبر نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک نے تحریک قصاص کے سلسلے میں 6 اگست کے احتجاج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔6اگست کو لاہور میں مسجد شہداء تا اسمبلی ہال ،اسلام آباد میں آبپارہ چوک ،فیصل آباد میں اسٹیشن چوک تا کچہری بازار،کراچی میں مزار قائد تا تبت چوک ،گوجرانوالا میں لاری اڈہ سے سیالکوٹی گیٹ ،ڈی جی خان میں ہسپتال چوک تا میونسپل کمیٹی چوک تک ریلی ،جلسہ اور دھرنا ہو گا ۔لاہور میں احتجاج کی قیادت خرم نواز گنڈا پور،فیصل آباد میں بشارت جسپال،اسلام آباد میں خواجہ عامر فرید کوریجہ ،گوجرانوالا میں ساجد محمود بھٹی قیادت کریں گے ۔تفصیلات جاری کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،ہمارا مطالبہ انصاف بشکل قصاص ہے۔ تمام جماعتوں نے ہمارے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج پر امن ہے اور انصاف کیلئے ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...