موصل میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ،انٹرنیٹ سروس بند کردی،امریکا

موصل میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ،انٹرنیٹ سروس بند کردی،امریکا

  



واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے کہاہے کہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھے جانے والے عراقی شہر موصل میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ہورہے ہیں،اندازے کے مطابق تقریبا پانچ ہزار جنگجو عراقی شہر موصل میں موجود ہیں۔ داعش کے رہنما موصل کی جنگ میں ہونے والی شکستوں پر ناخوش ہیں جبکہ شدت پسندوں نے شہر کی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاکہ عراقی شہر موصل پر قابض داعش کے خلاف امریکی اتحادیوں کی حالیہ کاروائیوں نے شدت پسندوں کو ان کے گڑھ میں کمزور کردیا ہے۔ امریکی فوج کے کمانڈر کرس گارور کا کہنا تھا کہ داعش کے رہنما موصل کی جنگ میں ہونے والی شکستوں پر ناخوش ہیں جبکہ شدت پسندوں نے شہر کی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اندازے کے مطابق تقریبا پانچ ہزار جنگجو عراقی شہر موصل میں موجود ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...