خادم الحرمین شریفین سے اردنی فرمانروا کی ملاقات

خادم الحرمین شریفین سے اردنی فرمانروا کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آن لائن)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے مراکش کے پرفضاء مقام طنجہ میں تعطیلات کے لیے آئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی سلامتی، خطے میں جاری بحران اور ان کے حل کے طریقہ کار سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب خبررساں کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے طنجہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
دیر تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ سطام بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، مشیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، شہزادہ ترکی بن سلیمان، شہزادہ راکان بن سلیمان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبام، مراکش میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین خوجہ اور شاہی دیوان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عقلاء بن علی عقلاء بھی موجود تھے۔اردنی فرمانروا کے ہمراہ آئے وفد میں شاہی امور کے عسکری مشیر اور چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل مشعل بن محمد الزبن، شاہ عبداللہ دوم کے مندوب خاص ڈاکٹر باسم عوض اللہ اور شاہی مشیر عبداللہ ریکات نے بھی سعودی فرمانروا اور دیگر حکام سے ملاقات

مزید :

عالمی منظر -