جوہانسبرگ: بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے نتائج سامنے نہیں آئے

جوہانسبرگ: بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے نتائج سامنے نہیں آئے

  



جوہانسبرگ(رپورٹ،ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی گزشتہ روز کی پولنگ کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں اور ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے،الیکش کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نتائج کا اعلان آج ہو جائے گا ،خراب موسم کی وجہ سے بیلٹ بکس کو اکٹھا کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے،فری اسٹیٹ میں منفی درجہ حرارت ہونے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں تک آئی ،ٹرن آؤٹ حوصلہ افزا رہا ہے،دوسری طرف کیپ ٹاؤن میں پولنگ اسٹیشن کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پر چار افراد نے حملہ کیا تھا اور اہلکار ہی پستول چھین کر فائرنگ کر دی۔

مزید : عالمی منظر


loading...