جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا مسلم لین (ن) سے اتحاد ختم ، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا مسلم لین (ن) سے اتحاد ختم ، اپوزیشن میں بیٹھنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد( اے این این )جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر سے اتحاد ختم کر کے اپوزیشن میں جانے کااعلان کر دیا ہے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالدابراہیم نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ صدر آزاد کشمیر کے منصب پر نامزدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں چھ ماہ کے اندر آزاد کشمیر میں صدر کا براہ راست انتخاب کرایا جائے۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں غیر جمہوری اورغیر سیاسی اقدامات کے خلاف احتجاجی مہم شروع کی جاری ہے اس سلسلے میں جے کے پی پی کا پہلا جلسہ 8 اگست کو راولا کوٹ میں ہوگا،سردار خالد ابراہیم نے جمعرات کو اسلام آباد میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی صدارت پر میری جماعت کا حق بنتا تھا جے کے پی پی نے فیصلہ کرنا تھا کہ کس کو صدر نامزد کیا جائے مگر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی اسلام آباد آمد پر ایک غیر جمہوری غیر سیاسی اور غیر نمائندہ شخص کو صدر نامزد کیا گیا اس غیر جمہوری اور غیر سیاسی فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں منفی پیغام بھیجا گیا۔

مزید :

علاقائی -