شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کو مانگا منڈی منتقل کرنے کا فیصلہ

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کو مانگا منڈی منتقل کرنے کا فیصلہ

  



لاہور( اپنے خبر نگار سے)شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کو مانگا منڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے مویشی منڈی کی منتقلی کی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی جگہ پر زمین خریدنے اور مانگا منڈی میں مویشی منڈی قائم کرنے پر مجموعی طور پر 2ارب روپے لاگت آئے گی، یہ فیصلہ شاہ پور کانجراں میں جانوروں سے انسانوں کو بیماریاں پھیلنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے اس مویشی منڈی کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد اس منتقلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...