پنجاب بھر میں جشن آزادی تقریبات کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں

پنجاب بھر میں جشن آزادی تقریبات کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں

  



لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے صوبہ بھر میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر تقریری مقابلے ، سیمینارز، واکس اورمختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقدکروائے جائیں گے۔ ضلع نارووال میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈی سی او رفاقت علی نسوانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ 6اگست سے شروع ہوگا اور تقریبات پورا ہفتہ جاری رہیں گئی۔ مختلف کھیلوں، واکس او رسیمینارز کے علاوہ تقریری مقابلے او رسرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ چراغاں بھی کیاجائے گا۔ بھکر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے 4روزہ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اورایک روزہ باسکٹ بال مقابلوں کا شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق 5اگست سے سپورٹس جیمنزم میں بیڈ منٹن مقابلے جبکہ باسکٹ بال مقابلے 7اگست کو ہوں گے ۔ ضلع حافظ آباد میں جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے کا آغاز ہوچکاہے پہلے روز رام کے چٹھہ میں فٹ بال کا نمائشی میچ کھیلا گیا جو ینگ فائٹر کلب رام کے چٹھہ نے جیت لیا ۔جشن آزادی کے سلسلے میں فٹ بال ، ہاکی ، بیڈ منٹن ، کبڈی ، ریلسنگ سمیت دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے30اگست تک جاری رہیں گے۔

مزید : علاقائی