پیپلز پارٹی نے سندھ میں چیرمین، وائس چیرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے سندھ میں چیرمین، وائس چیرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ...

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سندھ میں چیرمین وائس چیرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ رینجر کو صرف کراچی میں اختیارات دینے کے متعلق آئین اور قانون کے مطابق وفاق کو خط بھیجا جو وفاق کو ماننا پڑا۔سندھ کے وزیر خوراک نثار کھوڑو اور مشیر قانون مرتضی وہاب نے بلاول ہاوس میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے ا?خری مرحلے کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ کراچی اور حیدرا?باد کے کیلئے پی پی کے امیدوار کا اعلان کل کر دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ رینجر کو صرف کراچی میں اختیارات دینے کے متعلق آئین اور قانون کے مطابق وفاق کو خط بھیجا جو وفاق کو ماننا پڑا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی آ کر پورے سندھ میں نہیں صرف کراچی آپریشن پر اتفاق کیا تھا۔

مزید : علاقائی