داعش نے نائیجیریا میں ابو مصعب البرناوی کو بوکو حرام کا نیا سربراہ مقرر کردیا

داعش نے نائیجیریا میں ابو مصعب البرناوی کو بوکو حرام کا نیا سربراہ مقرر ...

  



دمشق(آئی این پی)عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ ( داعش) نے نائیجیریا کے انتہا پسند سخت گیر گروپ بوکو حرام کے نئے سربراہ کا اعلان کردیا، نئے سربراہ ابو مصعب البرناوی نے گرجاگھروں پر بم حملے جاری رکھنے اور عیسائیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ عام مسلمانوں پر مساجد اور دوسری جگہوں پر حملے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔داعش کے اخبار الانبا میں بوکو حرام کے نئے سربراہ ابو مصعب البرناوی کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے اور اس میں اخبار نے بتایا ہے کہ صوبہ مغربی افریقا میں وہ داعش کے نئے ولی (گورنر) ہیں

مزید : علاقائی