لندن ، چاقو حملے میں خاتون ہلاک ،چھ زخمی،حملہ آورگرفتار

لندن ، چاقو حملے میں خاتون ہلاک ،چھ زخمی،حملہ آورگرفتار

  



لندن(این این آئی)لندن میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ چھ افراد کو زخمی کردیا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ کے گرد حفاظتی حصار قائم کر لیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن پولیس نے بتایا کہ سینٹرل لندن کے رسل سکوائرمیں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے خاتون سمیت چھ افراد کو زخمی کردیا، خاتون موقع پرعلاج کے دوران ہی دم توڑ گئی جبکہ زخمی ہونے والے افرادکو اسپتال داخل کرادیاگیا، پولیس کو برطانوی وقت کے مطابق شب دس بج کر تیس منٹ پر اطلاع ملی تھی کے ایک شخص کے پاس چاقو ہے

اور وہ لوگوں کو زخمی کر رہا ہے۔حملہ آور کو بھی اگلے پانچ منٹ میں ٹیزر گن کی مدد سے گرا کر گرفتار کر لیا گیا۔حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر پولیس جائے وقوعہ کے گرد حفاظتی حصار قائم کر لیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے قریب ایک فورینسک کیمپ قائم کر لیا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...