ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے ایک ماہ قبل ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا ملزمان نے مولاناشوکت علی روڈپرسرعام ہوائی فائرنگ کی تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تو پولیس پر بھی دباؤبڑھ گیا، تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے مولاناشوکت علی روڈپرہوائی فائرنگ کرنے والے گروہ کے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کارریسنگ پرجوا لگاتے تھے اور اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتارہونے والوں میں ون ویلرز اورفائرنگ کرنے والے شامل ہیں، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم شانی بھٹی کو پہلے ہی گرفتارکیاجاچکاہے۔ یہ شہرمیں ہوائی فائرنگ کا واحدیاپہلاواقعہ نہیں چند روز قبل بھی لاہور کی مختلف پوش شاہراہوں جیل روڈ وغیرہ اور دھرم پورہ کی سڑکوں پر نوجوان کھلے عام فائرنگ کرتے رہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -