بھوک ہڑتالی دو فلسطینی اسیر جیلوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں

بھوک ہڑتالی دو فلسطینی اسیر جیلوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ(آن لائن)اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی قیدیوں عیاد الھریمی اور مالک القاضی کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں کہ ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کے مندوب نے بتایا کہ 15 جولائی سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے انتظامی قید کے سزا یافتہ دو اسیران عیاد الھریمی اور مالک القاضی کی حالت تشویشناک ہے اور دونوں قیدی بے ہوش ہیں۔فلسطینی مندوب کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھوک ہڑتالی اسیر الھریمی پراچانک غشی طاری ہوئی اور وہ زمین پر منہ کے بل گر پڑے۔
انہیں جیل کی ڈسپنسری پر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں زبردستی دوائی کھلانے اور پانی پلانے کی کوشش کی تاہم اسیر نے ہوش میں آنے کے بعد دوائی اور پانی لینے سے انکار کر دیا۔بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے فلسطینی قیدی مالک القاضی کے بارے میں بھی اسی نوعیت کی تشویشناک خبریں ا? رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق القاضی کے جسم میں شدید تکلیف ہے اور وہ مسلسل بے ہوش رہنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ دونوں فلسطینی اسیران نے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف 15 جولائی سے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -