امریکا سمیت عالمی برادی کی شمالی کوریا کے ناکام میزائل، تجربے کی مذمت

امریکا سمیت عالمی برادی کی شمالی کوریا کے ناکام میزائل، تجربے کی مذمت

  



واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شمالی کوریا کے ناکام میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل بھی اس میزائل تجربے کی مذمت کرے، میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پہلی بار جاپان کے سمندر میں بلیسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کونسل کے پندرہ ارکان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ میں امریکی سفیرسامنتھا پاورنے اقوام متحدہ سے بھرپور رد عمل کی اپیل کرتے ہوئے شمالی کوریا کے تجربے عالمی امن اور سکیورٹی کے لیے خطرہ قراردیا ہے۔چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا جانا چاہیئے جو خطے میں مزید کشیدگی کو ہوا دے۔

مزید : عالمی منظر