اسلامی نظریاتی کونسل نے لاوارث بچوں کی کفالت کا ذمہ دار ریاست کو قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے لاوارث بچوں کی کفالت کا ذمہ دار ریاست کو قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این)اسلامی نظریاتی کونسل نے لاوارث بچوں کی کفالت کا ذمہ دار ریاست کو قرار دے دیا گیا ،خواتین پر ہلکے تشدد کی غلط رپورٹنگ پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ ،صدر اور وزیراعظم کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ کرنے کیلئے خطوط لکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے تین روزہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں تحفظ اطفال بل میں مزید پچیس شقیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور قرار دیا گیا ہے کہ لاوارث بچوں کی کفالت کی ذمہ دار ریاست ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے لاوارث بچوں کی خرید و فروخت کو غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا اور ٹی وی پروگراموں میں بچہ کسی بے اولاد کو دینا بھی غیر شرعی قرار دیا۔ اجلاس میں خواتین پر ہلکے تشدد کی غلط رپورٹنگ پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صدر اور وزیراعظم کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ کرنے کیلئے خطوط لکھے جائیں گے۔ خط لکھنے کا مقصد اسلامی نظریاتی کونسل کی اہمیت اور سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق باور کرانا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -